Sponsored
Sponsored
Free Edition
Verified Content
Aangan / آنگن
Overview
آنگن" خدیجہ مستور کا بہترین ناول ہے، جس میں انہوں نے تقسیم ہند و پاک کے دوران ہونے والے سماجی، سیاسی، اقتصادی بحران کو دکھانے کی کوشش کی ہے ، ناول میں حقیقی گھریلو زندگی کی اس طرح سے تصویر کھینچی گئی ہے کہ یہ کہانی اگرچہ کسی ایک آنگن کی کہانی ہے مگر سچائی یہ ہے کہ یہ کہانی گھر گھر کی ہے۔ مسلم معاشرے میں آئے بحران و تنزل کو بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اول اول یہ کہانی فلیش بیک سے شروع ہوتی ہے اور پھر اصل زندگی کی طرف مراجعت کرتے ہوئے مصنفہ نے ناول کی جاذبیت میں ہر چند اضافہ کر دیا ہے۔ اس کا پلاٹ ایک متوسط طبقے کے مسلم گھرانے کے آنگن کے مسائل کی بنیاد پر رکھا گیا ہے۔ گھر کی چہار دیواری میں محدود یہ آنگن بر صغیر کے ہر گھر کا آنگن بن گیا ہے۔ ناول کا پلاٹ اتنا چست ہے کہ کہیں بھی غیر ضروری واقعات کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔ مصنفہ نے ہر طبقے کے مسائل کو ان کی ہی زبان و بیان سے بیان کیاہے ، جس سے ناول کا حسن اور دو بالا ہو گیا ہے۔ یہ ناول خدیجہ مستور کا بہترین ناول ہے۔
36,114 currently reading
152,889 want to read
Sponsored
Sponsored
Book details & editions
| ISBN | 9693505611 |
| Publisher | Sang-e-Meel Publications |
| Publication date | January 2012 |
| Language | URD |
| Pages | 346 pages |
Sponsored
Sponsored
Ratings & Reviews
5 ★
42%
4 ★
34%
3 ★
16%
2 ★
5%
1 ★
3%
3.82
BlueReads Choice
Sponsored
Write a Review
Community Reviews
Sort by: